نئی دہلی، 19جون؍(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے زمبابوے کے دورے کے دوران آج ایک بڑا تنازعہ کھڑا ہو گیا، جب سیریز کے اسپانسرز میں سے ایک سے منسلک افسر کو مبینہ عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا گیا،تاہم اس افسر نے اس الزام سے انکار کیا اور خود کو بے قصور بتایا ہے۔یہ تنازعہ تب کھڑا ہوا جب زمبابوے میڈیا میں خبر آئی کہ ایک ہندوستانی کرکٹر کو عصمت دری کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے، اگرچہ اس کا نام نہیں دیا ہوا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ افریقی ملک کے ہندوستانی سفیر آر ماساکی نے گزشتہ رات ہرارے کے ہوٹل میں کھلاڑی کی گرفتاری کو روکنے کی کوشش کی۔تاہم ہندوستان میں سرکاری ذرائع نے اس رپورٹ کی تردید کی ہے۔اس میں کہا گیا کہ جو شخص گرفتار ہوا، وہ موجودہ ایک روزہ سیریز کے سپانسرز سے ایک سے منسلک ہے۔ذرائع نے کہا کہ ہرارے میں عصمت دری کے مبینہ الزام میں ہندوستانی کرکٹر کے سلسلے میں آئی میڈیا رپورٹوں کے بارے میں ہم نے زمبابوے میں ہمارے سفیر سے بات کی ہے،رپورٹ مکمل طور پر غلط ہے،کوئی بھی ہندوستانی کرکٹر اس میں شامل نہیں ہے۔ذرائع نے کہا کہ سپانسرز میں سے ایک سے منسلک ہندوستانی کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس نے بھی الزام سے انکار کیا ہے اور کہا کہ وہ خود کو بے قصور ثابت کرنے کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرانے کو تیار ہے،ہمارے سفیر اس معاملے پر نظر رکھے ہیں۔بی سی سی آئی نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اس معاملے کی صحیح حقائق کا پتہ کرنا ہوگا۔بورڈ کے ایک افسر نے نام نہیں بتانے کی شرط پر کہا کہ ہم اس معاملے پر قریب سے نگاہ لگائے ہیں،یہ سنگین مسئلہ ہے،اس مسئلے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے بی سی سی آئی حقائق کو جانے بغیر کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔